سعودی عرب، امارت،برطانیہ میں پہلا روزہ آج،پاکستان میں کل ہوگا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل ہو گا، جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں پہلا روزہ آج رکھا جائے گا، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں ہوا۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا۔ادھر رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کردی مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات چاند کے حوالے سے کوئی پیشگوئی میڈیا پر نہیں کرے گا اس سے ابہام پیدا ہوتے ہیں، پورے ملک سے شہادتیں جمع کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
چاند