رضا باقر نے گورنر سٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

رضا باقر نے گورنر سٹیٹ بینک کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

  

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھا ل لی ہیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز رضا باقر کو تین سال کی مدت کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری د یدی۔ہارورڈ اور بیکر لے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000 سے آئی ایم ایف کیساتھ منسلک تھے اور بطور سینئر ریزیڈنٹ ر یپر یسنٹیٹو مصر خدمات انجام دے رہے تھے،اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیا اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پا لیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے چیئرمین مجتبیٰ میمن متوقع طور پر آج بروز پیر اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ مجتبیٰ میمن کا تعلق 15ویں کامن سے ہے اور وہ پاکستان کسٹم میں ڈپٹی کلکٹر، ایڈیشنل کلکٹراور کلکٹر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر تعیناتی سے قبل مجتبیٰ میمن ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات تھے۔

رضا باقر

مزید :

صفحہ اول -