چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے معاملہ پر اپوزیشن تقسیم، پیپلز پارٹی اصولی موقف پر قائم

چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے معاملہ پر اپوزیشن تقسیم، پیپلز پارٹی اصولی ...

  

کراچی(این این آئی)چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن میں تقسیم پیدا ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ(ن) کے فیصلے پر سخت ناراض ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ سے رابطہ کرنیوا لے پارٹی رہنماؤں سے استفسارکیا کیا(ن) لیگ نے پی اے سی چیئرمین کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت کی یا اعتماد میں لیا؟۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹوکو مشاورت نہ ہونے کا بتایا۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ پی اے سی چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہی ہوجبکہ پیپلز پارٹی رانا تنویر کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تسلیم نہیں کرے گی۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے آئندہ چند روز میں حتمی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

اصولی موقف

مزید :

صفحہ اول -