احتجاج کرنیوالے جیالوں پر مقدمہ جمہوری دور میں آمریت کی مثال،بلاول

احتجاج کرنیوالے جیالوں پر مقدمہ جمہوری دور میں آمریت کی مثال،بلاول

  

اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لودھراں میں جیالوں پر مقدمہ درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے آمریت کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام سے پرامن احتجاج کا جمہوری حق بھی چھین لیا ہے۔ پٹرول قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرامن مظاہرین پر مقدمے نے آمریت کی یاد تازہ کردی۔انہوں نے کہاکہ کٹھ پتلی حکمرانوں نے عوامی احتجاج کو دبانے کیلئے چھترول کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت عوام سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگے اور لودہراں میں جیالوں کے خلاف مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے اور بتائیں کہ یہ اوچھا ہتھکنڈہ کس کے کہنے پر اْٹھایا گیا۔

بلاول

مزید :

صفحہ اول -