انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ نے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو7 وکٹوں سے ہرا دیا

  

کارڈف(آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی،انگلش ٹیم نے مہمان ٹیم کی جانب سے دیا گیا 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فخر زمان 16 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔ امام الحق بھی 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابراعظم اور حارث سہیل نے شاندار بیٹنگ کی اور 103 رنز کی شراکت قائم کی۔حارث سہیل 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،بابراعظم نے 65 رنزبنائے۔فہیم اشرف 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ عماد وسیم 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 2 جب کہ کرن اور کرس جارڈن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمز ونس اور بین ڈکٹ نے کیا۔شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلش ٹیم نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ گرین شرٹس کی جانب سے عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کے بعد انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔

میچ

مزید :

صفحہ اول -