امریکی کانگریس میں ازسرنو ”پاکستان کا کس“قائم، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کاعزم اعادہ 

امریکی کانگریس میں ازسرنو ”پاکستان کا کس“قائم، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے ...

  

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکی کانگریس میں ازسر نو“ پاکستان کا کس“ قائم کردیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان جنوبی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں پاکستان کے شریک سربراہ ڈیموکرٹیک کا نگریس وویمن شیلا جیکسن اور ری پبلکن کانگریس مین جم بینکس کے علاوہ مقامی دورے پر آئے ہوئے پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے بھی شرکت کی۔تقریب میں مقامی کمیونٹی کے سر کردہ افراد شریک تھے جن سے خطاب ہوئے کانگریس وویمن شیلا نے پاکستان اور امریکہ باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ گزشتہ برس سے اس کا کس کی بانی شریک خہیر ہرسن نے کہا کہ 116 ویں کانگریس کیلئے اس کی بحالی آگے کی طرف بڑھنے والا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور امریکہ دونوں کے عوام کی زندگیوں اور روزگار کو بہتر بنانے کیلئے یہ پیشرفت باہمی تعلقات کو وسعت دینے میں سازگار ثابت ہوگی۔ جم بینکس نے پاکستان کا کس کو مضبوط اور موثر بنانے کیلئے اپنے عہد اور حمایت کا یقین دلایا۔پاکستانی سفیر اسد مجید نے شیلا جیکسن کی گزشتہ کئی برسوں سے ثابت قدمی کیساتھ پاکستان کی حمایت کرنے اور پاکستان کے ساتھ ایک زیادہ مضبوط شراکت کو قائم رکھتے عہد پر تعریف کی۔ انہوں نے جم بینکس کا بھی پاکستان کا کس میں شرکت کرنے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان سفیر نے امریکی کانگریس کے ان ارکان کو یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے عوام اور پارلیمنٹ کے ارکان مضبوط اتحاد کے قیام کیلئے قریبی ورکنگ ریلیشن شپ جاری رکھی جائے گی۔ 

پاکستان کاکس

مزید :

صفحہ اول -