رضا با قر پاکستان کے قابل فخر سپوت، ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرینگے: فردوس عاشق

رضا با قر پاکستان کے قابل فخر سپوت، ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرینگے: ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،آن لا ئن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے،سائنس و ٹیکنالوجی مسلم امہ کی میراث رہی ہے، القادر یو نیو رسٹی کا قیا م علا قے کی عوام کے لئے بڑا تحفہ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویئٹر پر اپنے پیغام میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ریاست مدینہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے،سائنس و ٹیکنالوجی مسلم امہ کی میراث رہی ہے۔نوجوان نسل کوجدیدٹیکنالوجی کے ساتھ آراستہ کرنا ہوگا،القادر یونیورسٹی دور حاضرکی ہماری ضروریات کو پورا کرے گی،انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں القادر یونیورسٹی کلیدی کردار ادا کرے گی،القادر یونیورسٹی کے قیام سے لوگوں کی سوچ بدلے گی۔ عمر ان خان ترقی، تعلیم اور صحت کی بہتری کے اقداما ت کر نا چا  ہتے ہیں   تعلیم صحت اور ملکی ترقی  کے لئے اقداما ت 70سال میں کسی نے نہیں کئے   القادر یو  نیو رسٹی کا قیا م نو جو ان نسل کی یکسا ں تعلیم کے  مواقع فراہم کر نے کی جا نب پہلا قدم ہے انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام کے خیال  سہرا خاتون اول بشریٰ کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ڈاکٹررضا باقر پاکستان کا بیٹا ہے، ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ معاشی محاذ پر آن پہنچا، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ اتوار کو یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اعلیٰ غیر ملکی تعلیمی اداروں سے فارغ تحصیل ڈاکٹر رضا باقر پاکستان کا قابل فخر سپوت ہے،رضا باقر پاکستان کا بیٹا ہے، ملکی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے عمران خان کے شانہ بشانہ معاشی محاذ پر آن پہنچا، انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رضا باقر آئی ایم ایف سے استعفی دے کر پاکستان کی خدمت کے لئے آئے ہیں،اپوزیشن چاہتی ہے دنیا کے اعلی اداروں میں خدمات سرانجام دینے والے ذہین پاکستانیوں پر پاکستان اپنے دروازے بند کر دے؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں صلاحیت کی قدر کی جاتی ہے،اب وہ دور گیا جب بھائی وزیراعلی، بھتیجا کارمختار، بیٹی نائب وزیراعظم، سمدھی وزیر خزانہ ہوا کرتا تھا،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تین دہائیوں سے قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے والے سابق گورنر اسٹیٹ بنک کے جانے سے کیوں افسردہ ہیں؟

فردوس عاشق

مزید :

صفحہ اول -