رضا باقرکی تقرری، نقل کیلئے بھی عقل چاہیے،مریم نواز کا وزیراعظم پر طنزیہ ٹویٹ

رضا باقرکی تقرری، نقل کیلئے بھی عقل چاہیے،مریم نواز کا وزیراعظم پر طنزیہ ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاہے پرچی پڑھنے کے طعنے دینے والانہ اپنا حلف پڑھ سکا تھا اور نہ لکھی ہوئے پرچی پڑھ سکتا ہے،سیانے کہتے ہیں نقل کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے۔گزشتہ روز اپنے ٹوئٹس میں مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے القادریہ یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر بار بار روحانیت کو ”رحونیت“ کہنے پر رد عمل دیتے ہوئے مزید کہا قدرت بھی کیسے بدلے چکاتی ہے، یہ پرچی کے بغیر پڑھے توبھی اورپرچی کے بغیر بولے تو اس سے بڑا تماشہ بنتا ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کے تقرر کے حوالے سے حکومت پر طنز کرتے ہوئے مریم نوازنے اپنے ٹوئٹ میں کہا اب حکومت آئی ایم ایف سے مذا کرات نہیں کرے گی بلکہ آئی ایم ایف ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا۔ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے بلکہ آئی ایم ایف کو یہاں بلا کر پاکستان اس کے حوالے کریں گے۔قبل ازیں اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہناتھا نواز شریف اور عوام کے درمیان لا زوال محبت کی داستان ہے، جو ہر آنیوالے دن کیساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے، یہ ایک نیا رحجان ہے۔ نواز شریف دوبارہ آئے گا انشااللہ اور جلد آئے گا۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -