پارٹی سے بغاوت ناممکن، طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ،ماروی میمن

پارٹی سے بغاوت ناممکن، طارق باجوہ کی برطرفی بارش کا پہلا قطرہ،ماروی میمن

  

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما ماوری میمن نے کہا ہے کارکنان سے پارٹی اعلیٰ عہد یداران زیادتی کریں لیکن پھر بھی ہم نہیں بھاگیں گے، بغاوت کریں گے میرے دشمن،ان خیالات کا اظہار ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک صارف کو جواب میں کیا، انہوں نے کہاچاہیے ہمیں پارٹی کے دشمن جتنا بھی مفرور بنائیں، و ا ضح رہے ماروی میمن کو صارف نے ٹوئیٹر پر بغاوت اچھی نہیں ہونے کا ٹوئٹ کیا تھا۔دریں اثناء ماروی میمن نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک کے عہد ے سے ہٹانے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے اور انہیں 8ماہ پہلے ہی ہٹا دیا جانا چاہیے تھا۔ سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہو ں نے کہا تمام وزارتوں میں ایسے اقدامات کیے جانے چائیں اور اگر ایسے اقدامات ہوتے رہے تو اچھی حکومت کا آغاز ہو سکتا ہے۔ 8ماہ تک طارق باجوہ کو نہ ہٹانا حکوت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور زراداری نے باری لگائی ہو ئی تھی اور انہو ں نے بیو رو کریسی میں اپنے بندے بٹھا ئے ہو ئے ہیں تاکہ حکو مت کو نا کام کر سکیں، عمران خان کو چاہیے وہ اور وزارتوں میں بھی لو گوں کو تلا ش کر یں۔

ماروی میمن

مزید :

صفحہ اول -