پنجاب، بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈ منسٹر یٹر ز کی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری
لاہور(آن لائن)پنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے نئے بلدیاتی نظام کے قانون پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی کی منظوری کے بعد بل گورنر پنجاب کو بھجوایا گیا تھا۔بلدیاتی ادارے تحلیل ہونے کے بعدپنجاب بھرکے بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور میں کمشنر لاہور کو ذمے داری سونپ دی گئی،ایڈمنسٹریٹرز میئر اور ڈپٹی میئرکے اختیارات استعمال کرسکیں گے۔
ایڈمنسٹریٹرز تعیناتی