عمران خان اپنی پارٹی میں انتشار اور منافرت پھیلاتے ہیں،جاوید ہاشمی

عمران خان اپنی پارٹی میں انتشار اور منافرت پھیلاتے ہیں،جاوید ہاشمی

  

اسلام آباد(آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خوداپنی پارٹی میں انتشار اور منافرت پھیلاتے ہیں انہوں نے پارٹی کو تقسیم کیا ہواہے، اب، عمران خان کے پاس حکومت سازی کے لئے کوئی ٹیم نہیں تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیم سازی سے پارٹی کے بیانیہ کو تقویت مل رہی ہے اس سے حیران کن نتائج حاصل ہوں گے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی اور میں نے اس حوالے سے عمران خان سے بات بھی کی تھی ان کی حکومت سازی کے حوالے سے تیاری نہیں کی تھی میری خواہش کہ عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں۔

جاوید ہاشمی

مزید :

صفحہ اول -