(ق) لیگ کے پنجاب کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات

(ق) لیگ کے پنجاب کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی بل کیلئے حکومت پنجاب کی کسی کمیٹی میں مسلم لیگ (ق) کو نمائندگی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی لیکن اس کے باوجود (ق) لیگ نے بل کی حمایت کی جس کے حقائق اب سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، چوہدری مونس الٰہی اور کامل علی آغا نے پارٹی اجلاس میں بل کی شدید مخالفت کی اور اس کے علاوہ (ق) لیگ کی بڑی تعداد میں رہنما بلدیاتی بل کے خلاف تھی لیکن پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی قیادت کو بل کی حمایت پر آمادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی ہیں ہمیں یہ بل منظور کروانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے بل پاس ہونے کے بعد اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ بل منظور ہونے سے پہلے اس لیے خاموشی اختیار کی تاکہ بلیک میلنگ کا الزام نہ لگے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں مسلم لیگ (ق) کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
(ق) لیگ

مزید :

صفحہ اول -