نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے : عثمان بزدار

  نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہونگے : عثمان بزدار

  

اٹک/حضرو( آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اٹک میں تحریک ا نصاف کی حکومت نے آج صحت انصاف کارڈ سکیم کا اجراءکر دیا ہے ، صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایسا شاندار منصوبہ ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ،ہر کارڈ ہولڈر اور اس کا خاندان معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولت بلامعاوضہ حاصل کر سکتا ہے۔ماضی کی حکومتوں نے غربت کی زندگی گزارنے والوں کیلئے ایسی فلاحی سکیم شروع نہیں کی-صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر کارڈ ہولڈر خدانخواستہ کسی بھی مہلک بیماری کی صورت میں اپنا یا اپنے خاندان کے کسی فرد کا علاج معالجہ کرا سکتا ہے اور اس کی حد7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہے اور ضرورت کے تحت اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ وہ اتوار کو ضلع ا ٹک میں صحت انصاف کارڈ کے اجراءکے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،وزیراعلیٰ نے رکن قومی اسمبلی میجر (ر) طاہر صادق اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے،وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہاکہ صوبہ بھر میںصحت انصاف کارڈ سے تقریباً 70 لاکھ خاندان اور ساڑھے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے، اٹک کے ایک لاکھ گیارہ ہزار خاندان صحت انصا ف کارڈ سے مستفید ہوں گے-انہوں نے کہاکہ مالی سکت نہ رکھنے والے غربت کی زندگی بسر کرنے والے افراد اب اپنے علاج معالجے سے محروم نہیں رہیں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں خطہ پوٹھوہار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور راولپنڈی ڈویژن کے 474 ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت تقریباً 157 ارب روپے فراہم کرے گی،ان میں سے 435 منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ضلع اٹک کے لئے 90 ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 12 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں-صرف صحت انصاف کارڈ ہی نہیں بلکہ دیگر ہیلتھ پراجیکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے - اٹک میں 200 بستروںپر مشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنایاجائے گا اوراس کے ساتھ نرسنگ کالج بھی قائم کیاجائے گا اوریہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیاجارہاہے ، اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو، فتح جنگ ، حسن ابدال ، جھنڈ ، پنڈی گھیپ کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوںمیں نہ صرف تعمیر و مرمت کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں بلکہ یہاں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کے لئے جدید طبی آلات فراہم کئے جائیں گے-حضرو میں بنیادی مرکز صحت کو رورل ہیلتھ سنٹر تک اپ گریڈ کیاجائے گا - وزیر اعلیٰ نے فتح جنگ روڈ سے پنڈ گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا اعلان کیا -وزیراعلیٰ نے بسال سے پنڈ گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا بھی ا علان کیا اورکہاکہ ہماری حکومت ضلع اٹک کی ا ندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کرے گی اوریہ منصوبے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے - وزیراعلیٰ نے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی کو جدید ترین کارڈےک اےنڈ وےسکولر ڈےزےز سےنٹر کے طورپر اپ گرےڈ کرنے کی صوبائی کابینہ منظوری دے چکی ہے جبکہ اٹک میں لینڈ ریکارڈ کے سینٹرز بھی بنائے جائیں گے- وزیراعلیٰ نے نئے بلدیاتی نظام کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے عوام کو بااختیار بنانے اور ایک پر وقار معاشرہ تشکیل دینے کےلئے نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جس کے تحت گاﺅں کی سطح پر پنچائیت کونسلز اور شہروں میں نیبر ہڈ کونسلز قائم کی جائیں گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے- دیہات میں 22ہزار پنچائیت (ویلج کونسل)اورشہروں میں 182میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ 40ارب روپے سے زائد کے فنڈ ویلج کونسلوں کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے۔

عثمان بزدار 

مزید :

صفحہ اول -