ہنڈی ، حوالہ ، منی لانڈرنگ کے ملزم کو 5سال قید ، 20لاکھ جرمانے کا فیصلہ

  ہنڈی ، حوالہ ، منی لانڈرنگ کے ملزم کو 5سال قید ، 20لاکھ جرمانے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آن لائن)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے بچاﺅ کیلئے منی لانڈرنگ اور ہنڈی حوالہ کیخلاف قانون سخت کیا جا رہا ہے، کالے دھن کے دھندے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ سزائیں دگنی اور جرمانہ 5گنا بڑھانے کیلئے مسودہ قانون تیار کر لیا گیا۔ تحقیقاتی افسر کو گرفتاری کا اختیار دیا جائے گا۔مجوزہ ترامیم کے مطابق منی لانڈرنگ کی سزا دس سال تک کرنے، کم سے کم جرمانہ دس لاکھ سے بڑھا کر پچاس لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے۔منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہونے والی پراپرٹی کو نوے دن کی بجائے 180 دنوں تک تحویل میں لیا جا سکے گا۔ اپوزیشن کو تحقیقات کرنے والے افسر کو گرفتاری کا اختیار دینے پر تحفظات ہیں۔مسودہ قانون میں تجویز کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رپورٹ نہ کرنے والے افسر کو پانچ لاکھ جرمانہ اور پانچ سال قید ہو گی۔مشکوک ٹرانزیکشن کی معلومات لیک کرنے والے افسر پر جرمانہ پانچ لاکھ سے بیس لاکھ کرنے کی تجویز، سزا تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کی جارہی ہے۔ 

منی لانڈرنگ

مزید :

صفحہ اول -