شہید نعیم ارشد کو نشان شجاعت سے نواز دیا گیا، کرائسٹ چرچ کی شاہراہیں شہدا ءسے منسوب کرنیکی تجویز

  شہید نعیم ارشد کو نشان شجاعت سے نواز دیا گیا، کرائسٹ چرچ کی شاہراہیں شہدا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرائسٹ چرچ(این این آئی)نیوزی لینڈ میں سفید فام دہشتگرد کو روکنے کی کوشش میں جام شہادت نوش کر نے والے پاکستانی نعیم راشد کو بعد از مرگ نشان شجاعت سے نواز دیا گیاجبکہ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر عبد المالک نے نعیم راشد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید نعیم نے اپنی جان پر کھیل کر تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ، پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ اورخاص کر کرائسٹ چرچ کے پاکستانیوں کی بروقت خدمت کرتا رہیگا۔مسجد النور میں جرات اوربہادری کےساتھ دہشتگردکوروک کر جام شہادت نوش کرنیوالے نعیم راشد کوتمغہ شجاعت دینے کے سلسلے میں تقریب گزشتہ روز ٹمپلٹن ہال میں منعقد ہوئی،تقریب کا اہتمام پاکستان کینٹربری ایسوسی ایشن اورپاکستان ہائی کمیشن نے مشترکہ طور پر کیا۔تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنررڈاکٹرعبداالمالک ،ڈپٹی ہائی کمشنر سید معظم شاہ ،کرائسٹ چرچ کی میئر لینڈیزل،نیوزی لینڈ کی وزیرتوانائی ڈاکٹر میگھن ووڈ،پاکستانی ایسوسی ایشن آف آکلینڈ ،بھارتی کمیونٹی کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی اورمسلم کمیونٹی کے لوگوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن مجید سے ہواجس کے بعد نیوزی لینڈ اورپاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے ،پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے صدرکلیم اللہ خان نے تقریب کے آغاز پر شہید نعیم راشدکو خراج عقیدت پیش کیا اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈاکٹر عبدالمالک نے معززمہمانوں ،پاکستانی ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریب کے بہترین انتظامات کئے۔انہوں نے کہاکہ پندرہ مارچ کا واقعہ دل دہلا دینے والا تھا ،حملہ آور نے نیوزی لینڈ میں مقیم 51مسلمانوں کو شہید کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ اورخاص کر کرائسٹ چرچ کے پاکستانیوں کی بروقت خدمت کرتا رہیگا،انہوں نے کہاکہ یہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم پاکستانیوں کے مسائل حل کرئیں اوران کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے نعیم راشد کو ایک بار پھر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید نعیم نے اپنی جان پر کھیل کر تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے ۔اس موقع پر میئر کرائسٹ چرچ لینڈیزل کو تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ النورمسجد کے شہد اءکی یاد کےلئے کرائسٹ چرچ کی شاہراہیں ان کے نام منسو ب کی جائیں جس پر میئرنے کہاکہ یہ اچھی تجویز ہے اس پر ہم غور کریں گے۔
شہید نعیم ،تمغہ شجاعت 

مزید :

صفحہ اول -