شہید پاکستانی ہارون محمود کی بیوی  اور بچوں نے لنکن یونیورسٹی سے  ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرلی

  شہید پاکستانی ہارون محمود کی بیوی  اور بچوں نے لنکن یونیورسٹی سے  ڈاکٹریٹ ...

  

کرائسٹ چرچ (این این آئی)کرائسٹ چرچ میں مسجد النور میں دہشتگردانہ واقعہ میں شہید ہونے والے پاکستانی ہارون محمود کی بیوی اور بچوں نے لنکن یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری وصول کرلی ۔تفصیلات کے مطابق لنکن یونیورسٹی کرائسٹ چرچ کا سالانہ کانووکشن گزشتہ روز یونیورسٹی ہال میں منعقدہوا جس میں سینکڑوں طلبہ کو اپنی تعلیم مکمل کرنے پر ڈگریاں دی گئیں ۔تقریب میں پندرہ مارچ کو دہشت گردانہ واقعہ میں مسجد النور میں شہید ہونے والے پاکستانی ہارون محمود کو بھی پی ایچ ڈی کی ڈگر ی مکمل کرنے پر ڈاکٹریٹ کی ڈگر ی دی جانی تھی تاہم وہ کرائسٹ چرچ واقعہ میں شہید ہوگئے۔تقریب کے دور ان شہید ہونے والے ہارون محمود کی گری ان کی بیوی اوربچوں نے وصول کی ۔جب ہارون محمود شہید کی بیوہ اوربچوں کو سٹیج پر بلایا گیا تو ہال میں موجود تمام طلبہ نے کھڑے ہو کر بھرپورتالیوں کے ساتھ ان کا استقبال کیا ،اس موقع پر شرکاءکے آنکھوں میں آنسو آگئے اوررقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ڈگری وصول 

مزید :

صفحہ اول -