لوگ نسل پرستی ،دہشتگردی کےخلاف ملکر کھڑے ہوجائیں، بیوہ نعیم راشد 

    لوگ نسل پرستی ،دہشتگردی کےخلاف ملکر کھڑے ہوجائیں، بیوہ نعیم راشد 

  

کرائسٹ چرچ(این این آئی)کرائسٹ چرچ حملے کے شہید راشد نعیم کی بیوی عنبرین نے کہاہے کہ راشد کی قربانی مثال ہے ،نسل پرستی اوردہشت گردی کے خلاف ملکر کھڑے ہوجائیں،میں نے پندرہ مارچ کی فائرنگ کی آوزا سنی،تو مجھے یقین تھا کہ نعیم نے دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے ہوں گے کیونکہ میں ان کی طبیعت کو جانتی تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ واقعہ کے دن میں نے اپنے گھر کے دوستون کھوئے ہیں،میری دنیا ختم ہو گئی تھی مگر نیوزی لینڈ،پاکستان ،میرے خاندان میرے دوست نیوزی لینڈ کے عوام اورپاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے پیار نے اسے پھر زندہ کر دیا ہے جس پر میں ان کی شکر گزار ہوں،اہلیہ عنبرین نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ راشد کی یہ قربانی دوسروں کےلئے مثال ہے کہ وہ نسل پرستی اوردہشت گردی کے خلاف ملکر کھڑے ہوجائیں۔

بیوہ نعیم شہید

مزید :

صفحہ اول -