سٹیج پر مصروفیت کے باعث فلموں میں کام کرنا مشکل ہے، سنہری خان

سٹیج پر مصروفیت کے باعث فلموں میں کام کرنا مشکل ہے، سنہری خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شوبز رپورٹر)سٹیج پر مصروفیت کے باعث فلموں میں کام کرنا مشکل ہے جب بھی کسی اچھی فلم کی آفر ہوئی ضرور کروں گی،یہ بات گزشتہ روزسٹیج کی معروف اداکارہ سنہری خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ سٹیج ڈراموں میں کام کرنا میری پہلی ترجیح ہے اسی وجہ سے میں اب تک فلموں سے دور ہوں لیکن جیسے ہی کسی اچھی فلم کی آفر آئی تو سکرپٹ پڑھ کے اور اپنا کردار دیکھ کر فلم کروں گی،انہوں نے کہا کہ عزت،ذلت اللہ کے ہاتھ ہے کوئی کچھ بھی کر لے اگر اوپر والے نے آپ کے مقدر میں عزت لکھ دی ہے تو کوئی بھی اس کو ذلت میں نہیں بدل سکتا۔اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ میں کسی کا دل نا دکھاؤں،جس کے باعث میرا اللہ میری عزت و شہرت میں اضافہ کر رہا ہے۔
۔،انہوں نے کہا کہ سٹیج پر اداکاری کا اپنا مزہ ہے یہاں آپ کے چاہنے والے آپ کی لائیو پرفارمنس پر داد دیتے ہیں جس کے باعث دل سکون میں رہتا ہے۔

مزید :

کلچر -