فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں:سید نور

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں:سید نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاور (فلم رپورٹر)پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر رائٹر و ڈائریکٹر سید نور نے کہا ہے کہ مجھے فلموں میں اداکاری کا شوق تھا مگر میں رائٹر اور پھر ڈائریکٹر بن گیا،فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم ”قسم“ بنائی جس میں رخسانہ نور نے میری بھرپور حوصلہ افضائی کی اور فلم کی کامیابی کے بعد فلمساز سہیل بٹ کی فلم ”جیوا“ میرے لئے ٹرننگ پوائنٹ تھا جس نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔ اس فلم میں ریشم نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اتفاق سے ریشم کی پہلی پانچ کامیاب فلمیں میرے ساتھ ہی تھیں۔ سید نور نے کہا کہ فلم ”جیوا“ کی کامیابی کے بعد میرا شمار اچھے فلم ڈائریکٹرز میں ہونے لگا اور میری آخری فلموں میں چوڑیاں اور مجاجن سپر ہٹ ہوئیں اور آج بھی ان فلموں کو ریلیز کیا جائے تو یہ نئی فلموں کے مقابلے میں اچھا بزنس کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اتفاقیہ نہیں بلکہ اس میں آہستہ آہستہ بیگاڑ کی صورتحال پیدا ہوئی مگر ان مشکل حالات میں آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے بھرپور انداز میں کوشاں ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری جلد اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ پر امید ہوں کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے حکومت بھی تاریخ ساز اقدامات کرے گی۔

مزید :

کلچر -