”شریکے دی اگ“ کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوگی،اچھی خان

”شریکے دی اگ“ کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوگی،اچھی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم،ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اچھی خان کا ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی پنجابی ”شریکے دی اگ“میرے کیرئیر کی ایک اور یادگار فلم ثابت ہوگی۔فلم ”شریکے دی اگ“میں اپنے فنّی کیرئیر کے ایک منفرد اور پاور فل کردار میں نظر آؤں گا۔اس کردار میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے۔اچھی خان کا کہنا تھا کہ میری فلم ”پیشی گجراں دی“مکمل ہوچکی ہے میگا کاسٹ پر مبنی اس فلم کی ڈائریکشن کے فرائض مسعود بٹ نے انجام دیئے ہیں۔اس فلم میں میرے ساتھ سینئر اداکار شاہد حمید،معمر رانا،حیدر سلطان،نواز خان،شفقت چیمہ سمیت کئی اور نامور فنکار وں نے کام کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اچھی خان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ ان کرداروں کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کردکھانے کا موقع ہوتا ہے۔اس وقت پنجابی فلمیں تسلسل کے ساتھ بن رہی ہیں مجھے امید ہے کہ ایک بار پھر لاہور کی ثقافتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوں گی۔

مزید :

کلچر -