اداکار ایوب کھوسہ کا تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

اداکار ایوب کھوسہ کا تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکار ایوب کھوسہ نے تحریک آزادی کشمیر پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا، ساتھ ہی کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی پر فلم میں بغیرمعاوضہ کام کروں گا۔ ایوب کھوسہ نے میر پور آزاد کشمیر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریکِ آزادی کشمیر پر فلم بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں کے مسائل پر بھی فلم بنانا چاہتا ہوں۔ایوب کھوسہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں بیرون ممالک ملک کو بدنام کرتے ہیں، فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنے وطن کا اچھے چہرے اور حقائق سے دنیا کو آگاہ کروں گا۔ان کا یہ بھی کہناہے کہ پاکستان انتہائی پر امن ملک ہے، پوری دنیا سے سیاح آ رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -