”الحمرا لائیو“ میں موسیقی کے شوقین فن کا مظاہرہ کر سکیں گے،اطہر علی خان

”الحمرا لائیو“ میں موسیقی کے شوقین فن کا مظاہرہ کر سکیں گے،اطہر علی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام ”الحمرا لائیو“ کا انعقاد کل مورخہ 25اپریل 2019بروز جمعرات سہ پہر 4;30بجے الحمرا لان میں منعقد ہوگا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا اطہر علی خان نے پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے اپنی گفتگو میں کہا کہ”الحمرا لائیو“ میں نئی سریلی آوازیں تلاش کی جائے گی،الحمرا لایؤسے منتحب ہونے والے گلوکاروں کو ”آواز لاہور“ میں موقع دیا جائے گا،”آواز لاہور“ کے نام سے موسیقی کا مقابلہ منعقد ہوگا جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان گلوکاروں کو نقد انعامات دئیے جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کی ترویج کو تحریک کی شکل دے دی گئی ہے۔

،”الحمرا لائیو“ میں پرموسیقی کے شوقین نوجوان اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں گے،جس سے نوجوان گلوکاروں کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آئیں گی۔الحمرا لائیومیں الحمرا ان پلگڈ کے نوجوان گلوکار بھی اپنے فن کامظاہرہ کریں گے۔

مزید :

کلچر -