فلموں میں کا م کرنے کی خواہشمند ہوں،مایا علی

فلموں میں کا م کرنے کی خواہشمند ہوں،مایا علی

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ما یا علی نے کہا کہ مستقبل میں بھی میں فلموں میں کا م کرنے کی خواہشمند ہوں۔ لیکن اس کے لئے میں فلم کا سکرپٹ،کاسٹ اور اپنا کردار دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں لوگوں کے سامنے ایک سپر سٹار کے طور پر سامنے آئی ہوں،گو کہ میں خود کو سپر سٹار نہیں کہتی مگر چاہنے والوں نے مجھے سپر سٹار بنا دیا ہے۔ اپنے معیار کو ہمیشہ برقرار رکھوں گی تاکہ لوگ مجھے جس طرح دیکھنا چاہتے ہیں انہیں اسی طرح نظر آؤں۔مایا علی نے اپنی فلم ”طیفا ان ٹربل“ کی دنیا بھر میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میری پہلی فلم ہی 50کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی مثالیں نہ ہونے کے برابر ہیں کہ کسی اداکارہ کی پہلی فلم ہی پچاس کروڑ کلب میں شامل ہو جائے۔

اس فلم میں علی ظفر سمیت تمام ٹیم نے بہترین جذبے کے ساتھ کام کیا جس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں.

مزید :

کلچر -