انسان کی سب سے بڑی دشمن انا ہوتی ہے،علی ظفر

انسان کی سب سے بڑی دشمن انا ہوتی ہے،علی ظفر

  

لاہور(فلم رپورٹر)علی ظفر نے قلم دوات سے دوستی کرتے ہوئے انسان کے سب سے بڑے دشمن کا نام بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے ٹویٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اردو میں لکھی چند سطریں شیئر کیں.دل چسپ امر یہ ہے کہ یہ سطریں رائج طریقہ کار کے بجائے قدیم انداز میں، قلم اور دوات کی مدد سے ایک خاص طرح کے کاغذ پر لکھی گئی ہیں، جو کلاسیکی شعرا کی بیاض سے مماثل ہے،اپنی تحریر میں سپر سٹار نے لکھا کہ انسان کی سب سے بڑی دشمن اس کی میں، یعنی انا ہوتی ہے. انھوں نے مزید لکھا کہ سچ کی سب سے بڑا ساتھی، اس کی خاموش صدا ہوتی ہے۔

، جو بنا کہے سب کہہ جاتی ہے۔ علی ظفرکا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی دو نئی فلموں کی کاغذی کارروائی میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -