آمنہ الیاس کی فلم ”ریڈی سٹیڈی نو“کا پہلا ٹیزرجاری

آمنہ الیاس کی فلم ”ریڈی سٹیڈی نو“کا پہلا ٹیزرجاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ آمنہ الیاس کی فلم ’’ریڈی سٹیڈی نو“ کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جبکہ اس کا ٹریلر25 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کا ٹیزر دیکھ کر باآسانی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ ایک رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔فلم کے ڈائریکٹر حشام بن منور ہیں جبکہ کاسٹ میں سلمان شاہد،اسماعیل تارا،زین افضل، فیصل سیف،نرگس رشید اور طیفا ان ٹربل سے شہرت حاصل کرنے والے مرحوم احمد بلال شامل ہیں۔اس بارے میں آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ’ریڈی سٹیڈی نو‘ ایسی فلم ہے جسے ہر کوئی پسند کرے گا۔

مزید :

کلچر -