ماہرہ خان کی فلم میں کام کے حوالے سے نورا فاتحی کی خاموشی ٹوٹ گئی

ماہرہ خان کی فلم میں کام کے حوالے سے نورا فاتحی کی خاموشی ٹوٹ گئی

  

لاہور(فلم رپورٹر)مراکشی اداکارہ نورا فاتحی نے پاکستانی سپر سٹارماہرہ خان کی فلم میں کام کرنے کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔گزشتہ دنوں میڈیا میں خبریں گردش کررہی تھیں کہ ماضی کے مشہور گیت ’دلبردلبر‘ پر آئٹم نمبر کرکے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ کی آئٹم گرل نورا فاتحی کو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی آنے والی فلم ’سپ اسٹار‘ میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نورا بالی ووڈ کی طرح اس فلم میں بھی آئٹم نمبر کرتی نظر آئیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فاتحی نے فلم ’سپر سٹار‘ میں آئٹم نمبر کرنے کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ افواہ کہاں سے پھیلی، تاہم میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں، نہ میں نے کوئی پاکستانی فلم سائن کی ہے۔

اورنہ ہی فلم ’سپراسٹار‘ میں ڈانس نمبر کررہی ہوں بلکہ میں تو یہ خبر سن کر حیران ہوں۔ نورا نے مزید کہا اس وقت میرا دھیان مکمل طور پر اپنے کیریئر پر ہے آئٹم سونگز پر نہیں۔

مزید :

کلچر -