فلم کیلئے اب نئے سرمایہ کاروں کو بھی آگے آنا چاہیے،اداکارحسن ملک

فلم کیلئے اب نئے سرمایہ کاروں کو بھی آگے آنا چاہیے،اداکارحسن ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکار و ماڈل حسن ملک نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں اور فنکاروں نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے مگر کسی اور طرف سے فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان، مہوش حیات،نیلم منیر،عائشہ عمر،مایا علی،سونیا حسین،ماورا حسین،فضاء علی،ندا یاسر،ہمایوں سعید،احسن خان،فہد مصطفی،فواد خان،حمزہ علی عباسی،شان،عمران عباس،جاوید شیخ،یاسر نواز،احمد بٹ،واسع چوہدری،نبیل قریشی، ندیم بیگ اور احسن طالش فلم انڈسٹری میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور ان لوگوں کی وجہ فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں اور طویل عرصے کے بعد گزشتہ دو سالوں میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلمیں پیش کی گئی ہیں۔
حسن ملک نے کہا کہ اب نئے سرمایہ کاروں کو بھی آگے آنا چاہیے۔

مزید :

کلچر -