کنزیٰ رزاق کی ویب سیریز ”ایک جھوٹی لو سٹوری‘‘کی عکس بندی مکمل

کنزیٰ رزاق کی ویب سیریز ”ایک جھوٹی لو سٹوری‘‘کی عکس بندی مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)مہرین جبار کی ڈائریکشن میں بننے والی ویب سیریز ”ایک جھوٹی لو اسٹوری“ کی عکس بندی مکمل ہوچکی ہے جس کا اسکرپٹ نامور مصنفہ عمیرہ احمد نے لکھا ہے۔ویب سیریز ”ایک جھوٹی لو اسٹوری“ میں مرکزی کردار اداکار بلال عباس خان اور اداکارہ مدیحہ امام نبھا رہے ہیں اور دونوں اداکاروں کی یہ پہلی ویب سیریز ہے۔ ویب سیریز کی کاسٹ میں محمد احمد، فرقان صدیقی، مریم سلیم، کنزہ رزاق اور کرن حق بھی شامل ہیں ”ایک جھوٹی لو اسٹوری“ سادہ، رومانوی اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور کراچی کے دو متوسط گھرانوں کی کہانی ہے، جس کی عکس بندی کراچی سمیت مری میں کی گئی ہے۔

اپنے کردار کے حوالے سے بلال عباس خان کا کہنا تھا کہ وہ ویب سیریز میں کراچی کے ایک روایتی لڑکے کا کردار نبھا رہے ہیں جس میں اس کے عام سے خواب ہیں جیسے سب کے ہوتے ہیں۔عکس بندی کے اختتام کے بعد پوری ٹیم نے تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

مزید :

کلچر -