انسان فن کو سیکھنے کا دعویٰ زندگی بھر نہیں کرسکتا: سہراب افگن

انسان فن کو سیکھنے کا دعویٰ زندگی بھر نہیں کرسکتا: سہراب افگن

  

لاہور (فلم رپورٹر)سینئراداکاراور ڈائریکٹر سہراب افگن نے کہا ہے کہ فلم کی طرح ٹی وی ڈرامے کی بربادی کا سبب بننے والے باہر سے نہیں بلکہ اندر کے لوگ ہیں جنہوں نے کام کی بجائے مجبوریوں سے سمجھوتہ کرکے ڈرامے کابیڑہ غرق کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آ ج ڈرامہ تیزی سے پستی کی طرف جارہا ہے صرف گنتی کے چند ایک لوگ اس کو بچانے کی جدو جہد میں مصروف ہیں جبکہ دیگر اس کو ڈبونے کا مکمل پروگرام بنا چکے ہیں۔سہراب افگن نے خبردار کر تے ہوئے کہا کہ آ ج بھی وقت ہے کہ اچھے سکرپٹ سنجیدہ اداکاراور ڈائریکٹر زڈرامے کو بہتر بنا سکتے ہیں اگر ہم لوگوں نے غفلت کی تو آ نے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔ایک سوال کے جواب میں سہراب افگن نے کہا کہ اس وقت لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں فلمیں بن رہی ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔کراچی میں بنائی جانے والی فلمیں مسلسل اچھا کاروبار کررہی ہیں مستقبل میں مزید بہتری کی امید ہے۔

مزید :

کلچر -