سی ای او پی آئی اے نے بغیر ویزہ فضائی میزبانوں کے برطانیہ جانے کا نوٹس لے لیا 

  سی ای او پی آئی اے نے بغیر ویزہ فضائی میزبانوں کے برطانیہ جانے کا نوٹس لے ...

  

راولپنڈی (این این این آئی)سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے بغیر ویزہ فضائی میزبانوں کے برطانیہ جانے کا نوٹس لے لیا ۔ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں سے ویزوں سے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ ذرائع نے بتایاکہ تمام فضائی میزبان تین دنوں میں ویزوں کی تفصیلات فراہم کریں ۔ ذرائع نے بتایاکہ 16اپریل کو باقاعدہ لیٹر بھی جاری کیا گیا تھا جس پر کسی نے جواب نہ دیا ۔ذرائع کے مطابق بغیر ویزہ برطانیہ جانا پر پی آئی اے کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ذرائع کے مطابق جنرل ڈیکلیریشن پر برطانیہ جانے والوں کو جرمانہ خود ادا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فضائی میزبانوں کو قانون کی خلاف ورزی پر واپسی پر کرایہ بھی ادا کرنا ہوگا ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایسی صورت میں کین کریو کی کمی اور ریونیو میں خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئی انتظامیہ کسی صورت قوانین کی خلاف ورزی قبول نہیں کرےگی۔ 

مزید :

صفحہ آخر -