فیصل آباد ، نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

  فیصل آباد ، نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید

  

 فیصل آباد(آن لائن) نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل کو شہید کردیا۔ مقتول پولیس لائن میں تعینات سابق محرر اعجاز رندھاوا کا بھائی تھا، جسے نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔ پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 52 ج ب ملاں پور کا رہائشی پولیس کانسٹیبل محمد وقاص ولد محمد الیاس سٹی جڑانوالہ تھانہ میں تعینات تھا گزشتہ رات اپنی دوکان پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا جو ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے بھائی اعجاز رندھاوا کی مدعیت میں 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 366/19 بجرم 302/34 ت پ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ مقتول کانسٹیبل محمد وقاص 3 بچوں کا باپ تھا جسے آج نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کر دیا گیا۔

اہلکار شہید

مزید :

صفحہ آخر -