نیا پاکستان سکیم سے 40 صنعتیں وابستہ، وسیع روزگار ملے گا،گورنر پنجاب

    نیا پاکستان سکیم سے 40 صنعتیں وابستہ، وسیع روزگار ملے گا،گورنر پنجاب

  

لاہور(اےن اےن آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے نیا پاکستان گھر سکیم کا باقاعدہ افتتاح ہو چکا ہے اور انشاءاللہ5سالوں میں 50لاکھ گھر دینے کا وعدہ قوم سے پورا کیا جائیگا اس پراجیکٹ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاﺅسنگ پراجیکٹ سے 40 انڈسٹریاں جڑی ہیں 40 مزید جڑیں گی ہا ﺅسنگ پروجیکٹ سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا۔ قوم کے مستقبل کو روشن بنانے کیلئے حکومت قومی مفاد میں مشکل فیصلے کر رہی ہے 'ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن اور بیڈ گورننس ملک کیلئے کینسر سے زیادہ خطر ناک ثابت ہوئی ہے مگر انشاءاللہ وقت ثابت کر یگا وزیر اعظم عمران خان کی پالیساں ملک وقوم کے مفادات کے عین مطابق ہیں احساس پروگرم اور نیا پاکستان گھر جیسے منصوبے عام آدمی کیلئے ہیں۔ وہ گور نرہاﺅس لاہورمیںمختلف شہروں سے آنیوالے وفود سے گفتگو کر رہے تھے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی توجہ صرف اور صرف اپنے مفادات کے تحفظ پر مر کوز رہی ہے، تحر یک انصاف نے غر یبوں کو گھر دینے کا وعدہ کیا ، ان پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -