جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے انٹرویوزحقیقت نہیں،شہباز گل
لاہور (آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کیلئے جہانگیر ترین کی جانب سے ایم پی ایز کے انٹرویوز نہیں کئے گئے کسی کو بھی ہٹانا وزیر اعظم عمران خان کا استحقاق ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ایم پی ایز کے انٹریوز اس حوالے سے نہیں ہوئے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تبدیل کیا جانا، کوئی بھی فیصلہ کرنا عمران خان کی صوابدید پر ہے یہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں یا فوادچودھری کوئی بات کریں تو اس کا سٹیٹس کوئی اور ہے اور اگر وزیر اعظم بات کریں تو اس کا سٹیٹس کو ئی اور ہے،جہانگیر ترین اور ایم پی ایز کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ہونا کوئی اور بات ، اس سے کوئی سٹوری تخلیق کرنا کوئی اور بات ہے، جہانگیر ترین کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی پوزیشن کیلئے کسی قسم کے انٹرویوز نہیں لے گئے۔
شہباز گل