سب سے طویل روزہ روس، چھوٹاارجنٹینا میں ہوگا

سب سے طویل روزہ روس، چھوٹاارجنٹینا میں ہوگا

  

کراچی(این این آئی، آن لائن)دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا جبکہ پاکستان میں روزوں کا درانیہ15گھنٹے سے زائد ہوگا۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھے جائیںگے جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہوگا، جبکہ سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا، جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11 گھنٹے ہوگا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15 گھنٹے اور 14 منٹ ہوگا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19 گھنٹے 26 منٹ کا ہوگا، ناروے میں روزہ 18 گھنٹے 43 منٹ، اسکاٹ لینڈ میں روزہ 18 گھنٹے 14 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہو گا۔جبکہ پاکستان میں سب سے لمبا روزہ کتنے گھنٹے کا ہو گااور رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے لمبا روزہ روس میں رکھا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے لمبا روزہ 15گھنٹے 14منٹ کا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں طویل ترین روزے روس کے شہر مرمانسک میں رکھا جائے گا جس کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 20 گھنٹے 45 منٹ ہو گا جبکہ سب سے چھوٹے روزہ ارجنٹینا کے شہر اوشوالا میں رکھا جائے گا جہاں اس کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 11گھنٹے ہو گا۔ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزے کا سب سے زیادہ دورانیہ 15گھنٹے اور 14منٹ ہو گا۔ اس کے علاوہ آئس لینڈ میں روزہ 19گھنٹے 26منٹ کا ہو گا،ناروے میں روزہ 18گھنٹے 43 منٹ، سکاٹ لینڈ میں روزہ 18گھنٹے 14منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 26 منٹ، سویڈن میں 19 گھنٹے 43 منٹ، سعودی عرب میں روزہ 14 گھنٹے 37 منٹ ، برطانیہ میں 17 گھنٹے 51 منٹ، اور بھارت میں روزے کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 14 گھنٹے 51 منٹ ہو گا۔

روزے کادورانیہ

مزید :

صفحہ آخر -