برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو برٹش ائیرویز کی پاکستان سے سروس کے آغاز کیلئے بے تاب

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو برٹش ائیرویز کی پاکستان سے سروس کے آغاز کیلئے ...

  

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو برٹش ائیرویز کی پاکستان سے سروس کے آغاز کیلئے بے تاب

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو برٹش ائیرویز کی پاکستان سے سروس کے آغاز کیلئے بے تاب،سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانیوں کے لیے پیغام جاری۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے سوشل میڈیا کے ذریعے جاری پیغام میں واضع کیا ہے کہ پاکستان سے برٹش ائیرویز کی سروس کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے ، آئندہ ماہ 2 جون کو اسلام آباد سے برٹش ائرویز کی پہلی پرواز روانہ ہوگی۔ جو برطانیہ کے شہر لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے گی۔تھامس ڈریو نے واضع کیا ہے کہ ایک عرصے تعطل کے بعد پاکستان سے برطانوی پرواز برٹش ائیرویز کا دوبارہ آغاز ہورہا ہے جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -