زرداری جونیئرابھی تک سرے محل جعلی اکاو¿نٹس میں اربوں روپے کا کوئی جواب نہیں دے سکے، عمر چیمہ

زرداری جونیئرابھی تک سرے محل جعلی اکاو¿نٹس میں اربوں روپے کا کوئی جواب ...

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ زرداری جونئر ابھی تک سرے محل اور جعلی اکاو¿نٹس میں اربوں روپے کا کوئی جواب نہیں دے سکے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ زرداری جونئر بتائیں کہ وہ اور ایان علی ایک ہی اکاو¿نٹ سے کیسے خرچے چلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو لوٹ کے کھاںے والےزرداری آج مگر مچھ کے آنسوں بہا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سندھ کے عوام کو زرداریوں نے بھوک اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف سندھ کی محرومیوں کا مداوا کرے گی۔

عمر چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -