عمران خان، معین قریشی اور شوکت عزیر میں کوئی فرق نہیں رہا ،حافظ حسین احمد

  عمران خان، معین قریشی اور شوکت عزیر میں کوئی فرق نہیں رہا ،حافظ حسین احمد

  

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سےنےٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد عمران خان کی حےثےت معین قریشی اور شوکت عزیر سے مختلف نہیں ، اگر آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننی تھیں تو 9ماہ انتظار کیوں کیا گیا ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میدان میں نظر نہیں آرہی غےر اعلانیہ پلی بارگین کے فارمولے پر عمل ہورہا ہے، سول حکومت اعتراف جرم کے بعد معاملات طے کرنے کے حق میں ہے جبکہ اصل حکمران ماضی کی طرح کبھی بھی کچھ کر سکتے ہیں ، یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں صدر پریس کلب رضا الرحمن کی ہمشےرہ کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر حافظ زبیراحمد مولوی چناءاللہ عیسیٰ خیل ،حاجی نور الحق دہوار ،مولوی اقبال بادینی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ، حافظ حسین احمد نے کہا کہ اگرآئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننی ہیں تھیں تو 9ماہ انتظار کیوں کیا گیا۔

حافظ حسین

مزید :

صفحہ آخر -