پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا دوسرا  باضابطہ اجلاس آج ہوگا

 پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا دوسرا  باضابطہ اجلاس آج ہوگا

  

اسلام آباد(آئی این پی) پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا دوسرا باضابطہ اجلاس (آج)پیر کو ہوگا،جس میں آزاد جموں و کشمیر کے صدرسردار محمدمسعود خان خصوصی شرکت کرینگے اور مسئلہ کشمیر کی تاریخی پر کمیٹی کو بریفنگ اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز کمیٹی کو دیں گے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا دوسرا ان کیمرہ اجلاس (آج)پیر کو11بجے چیئرمین فخر امام کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا ۔27رکنی پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کے21ارکان قومی اسمبلی اور6سینیٹرز شامل ہیں،کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین کا انتخاب کی گیا تھا جبکہ دوسرا اجلاس (آج)ہوگا ۔جس میں آزاد جموں و کشمیر کے صدرسردار محمدمسعود خان خصوصی شرکت کرینگے۔مسعود خان کمیٹی کو مسئلہ کشمیر کے پس منظر بارے کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے ،اسکے علاوہ آزاد جموں و کشمیر کے صدرآئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے اپنی تجاویز بھی کمیٹی کو دیں گے۔(رڈ)

کشمیر کمیٹی

مزید :

صفحہ آخر -