سعودی عرب کا عمرہ زائرین کو ماہ شوال میں بھی ویزے دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(آن لائن ) عمرہ زائرین کے خوشخبری،دی عرب نے عمرہ زائرین کو ماہ شوال میں بھی ویزے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے مطابق اب عمرہ زائرین اب دس شوال تک اپنے عمرہ کا ویزہ لگوا سکے گے،سعودی عرب کے حالیہ فیصلے کے مطابق عمرہ زائرین اب ماہ رمضان کے بعد دس شوال تک ویزہ حاصل کر سکیں گے۔جس کے بعدعمرہ زائرین کو چودہ شوال تک سعودی عرب جانا ہوگا۔شوال میں جانے والے عمرہ زائرین اٹھائےس دن تک مکہ اور مدینہ میں قیام کرسکیں گے سعودی عرب حج سیزن کی تیاریوں کی وجہ سے شوال میں عمرے کے ویزے بند کردیتا تھا لیکن عمرہ زائزین کی سہولت کےلئے دس شوال تک عمرہ کے ویزے حاصل کئے جائے گے سعودی عرب کے شوال میں فیصلے عمرہ ویزے کی پالیسی سے عمرہ زائرین کو سستے ایئر لائن ٹکٹ بھی مل سکیں گے کیونکہ سودی عرب اور مڈل ایسٹ بڑی تعداد میں بیرون ملک پاکستانی عید منانے اپنے گھروں کو آتے ہیں۔
ویزے