اعتراض ہونے پر شہباز ہی چیئرمین پی اے سی رہیں گے ،ایاز صادق ،فیصلہ پیپلز پارٹی کریگی ،شہلا رضا

  اعتراض ہونے پر شہباز ہی چیئرمین پی اے سی رہیں گے ،ایاز صادق ،فیصلہ پیپلز ...

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوزایجنسیاں) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے شہباز شریف کی لندن سے واپس نہ آنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان واپس آئیں گے۔ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پاکستان واپس آئیں گے، پیپلز پارٹی کو اگر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کے نامزد کردہ نئی چیئرمین پر اعتراض ہوگا تو شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں صرف نواز شریف کا بیانیہ چلتا ہے، اللہ نواز شریف کو صحت دے کیونکہ ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔وزیراعظم کے ساتھ ڈیل سے متعلق ایاز صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تو کوئی بات ہی نہیں کررہا، انہیں کون کہہ رہا ہے کہ ہم سے ڈیل کریں ان سے تو کسی نے ڈیل کا نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کھل کر بتائیں کہ کس سے ڈیل مانگی جا رہی ہے حالانکہ جن کو خان صاحب ڈیل کا سنانا چاہتے ہیں ان کو بند کمرے میں بھی کہہ سکتے ہیں۔وزیراعظم کے ایران میں دیے گئے بیان سے متعلق ایاز صادق کا کہنا تھا عمران خان نے ایران میں جو بیان دیا کیا وہ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ نہیں؟ اس بیان اور امریکی اخبار کے انٹرویو پر عمران خان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے، اگر متعلقہ حلقوں نے عمران خان کے اس بیان پر اعتراض نہیں کیا تو ہوسکتا ہے ان کے کہنے پر بیان دیا گیا ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم تو اس حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں، تبدیلی کا ہم نہیں چاہتے کہ حکومت کو شہید ہونے کا موقع دیں، انہوں نے ملازمتیں فراہم کرنے کا کہا تھا لیکن ان کے لیے یوٹرن تو اب معمولی چیز ہو چکی ہے۔ایاز صادق نے وزراءکی تبدیلی پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عبدالحفیظ شیخ شوکت عزیز کی طرح ایک سوٹ کیس میں آئے ہیں اور واپس چلے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کچھ لمحات اچھے گزرے لیکن وہ مجھ سے شکست کھانے پر غصہ ہیں۔

ایاز صادق 

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہاہے جب چیئر مین تبدیل ہوگا تو پیپلز پارٹی فیصلہ کریگی۔ ایک انٹرویو کے دور ان پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) پر پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے کہا بلاول بھٹو کا بیان ہے پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جب چیئرمین تبدیل ہوگا تو پیپلز پارٹی فیصلہ کرے گی۔شاہد خاقان کے آمریت کے بیان پر شہلا رضا نے کہا مہنگائی یونہی رہی تو عوام سٹرکوں پر آجائےگی ۔ جب عوام سٹرکوں پر ہوگی تو سیاسی جماعتیں پیچھے رہ جائیں گی۔

شہلا رضا 

مزید :

صفحہ آخر -