چینی سفارتخانے کاعوامی رابطوں کے فروغ کیلئے اقدام
اسلام آباد(آن لائن) چینی سفارتخانہ نے عوامی رابطوں کے فروغ کیلئے اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں ویزا مرکز قائم کیا ہے جو 13 مئی سے باقاعدہ کام کا ا غاز کر دے گا تاہم آ ج 6مئی سے 10 مئی تک آزمائشی بنیادوں پر کام کیا جائے گا، چینی ویزے کیلئے فیس میں تبدیلی نہیں کی گئی، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا درخواست چینی سفارتخانے میں جمع ہو ںگی۔چینی سفارتخانہ کےاعلامیہ کے مطابقعوامی رابطوں کے فروغ کیلیے اسلام آباد میں ویزا مرکز قائم کیا گیا ہے جس میں بہترسہولیات اور ماحول فراہم کیا گیا ہے، ویزا مرکز آج (06)مئی سے 10 مئی تک آزمائشی بنیادوں پر کام کرے گا اور10مئی تک ویزا درخواستیں چینی سفارتخانے میں بھی جمع کروائی جاسکتی ہیں، ویزا مرکز میں دستاویزات کی تصدیق کی سہولت بھی فراہم کی جائےگی اوربائیو میٹرک تصدیق کی سہولت بھی میسرہوگی، ویزا سینٹر 13 مئی سے باقاعدہ کام کا ا غاز کرے گا، مرکزمیں ہانگ کانگ اورمیکاو¿ کے ویزا کی درخواستیں بھی لی جائیں گی،ویزاسینٹرمیں درخواست جمع کروانے کیلیے ویب سائٹ کے ذریعے وقت لیناہوگا،ویزا سینٹر چٹھہ بختاور اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے تاہم سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا درخواست چینی سفارتخانے میں جمع ہو ںگی، چینی ویزے کیلیے فیس میں تبدیلی نہیں کی گئیاور ویزامرکزمیں سروس فیس بھی دیناہوگی۔
عوامی رابطہ