دینہ: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،گیس سلنڈر پھٹنے سے 8افراد جھلس کر ہلاک

        دینہ: مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ،گیس سلنڈر پھٹنے سے 8افراد جھلس کر ...

  

دینہ ( تحصیل رپورٹر) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر مسافروں سے بھری ہائی ایس ٹریلر کے ساتھ جا ٹکرائی ،ہائی ایس میں آگ لگنے سے 8افرادزندہ جل گئے، خواتین بھی شامل ہیں ۔8افراد شدید زخمی ہو گئے۔ آگ کے شعلوں نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،ہر طرف چیخ و پکار تھی ،زخمیوں نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوجرانوالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافروں سے بھری ہائی ایس جب دینہ جی ٹی روڈ بکڑالہ پُل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی ،جس سے ہائی ایس میں موجود سلنڈر سے گیس لیک ہونے لگی اور آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ہائی ایس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے ہائی ایس میں سوار خواتین سمیت 8افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثہ کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی ،اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا ،ایس ایچ او تھانہ دینہ ملک محمد نواز اور ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ بھی اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ 

 دینہ حادثہ

مزید :

صفحہ آخر -