نئے بلدیاتی نظام پر فوری کام شروع کردیا ،نامزد کمیٹی پورے عمل کی نگرانی کریگی ،راجہ بشارت

نئے بلدیاتی نظام پر فوری کام شروع کردیا ،نامزد کمیٹی پورے عمل کی نگرانی ...

  

لاہو ر(اےن اےن آئی) صوبائی وزےر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، تبدیلی پر موثرعملدرآمد کے لیے ایک کابینہ کمیٹی اورصوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر ٹرانزیشن ٹیمیں کام کریں گی جس کے لیے فوری کام کا آغاز کیا جاریا ہے۔راجہ بشارت نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ کمیٹی کے سربراہ وزیر بلدیات پنجاب ہونگے جبکہ ارکان میں ایم پی ایز شامل ہوں گے۔کمیٹی پورے عمل کی نگرانی اور ضروری ہدایات جاری کرے گی جبکہ صوبائی ٹرانزیشن ٹیم کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ارکان میں متعلقہ محکموں کے سیکرٹری شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی ٹرانزیشن ٹیم سابقہ بلدیاتی اداروں کے اثاثہ جات، بقایاجات، سٹاف اور دفاتر کی منتقلی کے لیے ٹرانزیشن پلان مرتب کرے کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی ٹرانزیشن ٹیم کے سربراہ بلترتیب متعلقہ کمشنراور ڈپٹی کمشنر ہوں گے اور یہ تمام ٹیمیں ٹرانزیشن پلان کی روشنی میں تبدیلی کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کو یقینی بنائیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے عوام سے تبدیلی کا جو وعدہ کیا تھا اس کا جاندار آغاز ہو چکا ہے اور انشا اللہ پنجاب کے ہر گاں اور محلے میں تعمیر وترقی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر کے سرکاری محکموں میں تعینات ڈیلی ویجز نابینا ملازمین کو کنٹریکٹ پر منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی نے گذشتہ روز کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں یہ منظوری دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کوہدایت کی کہ وہ پنجاب کے تمام محکموں سے ان ہدایات پرعملدرآمد کرائیں۔ 

راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -