رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آیا، آج تراویح،کل پہلا روزہ ہو گا

رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آیا، آج تراویح،کل پہلا روزہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں پہلا روزہ 7 مئی بروز منگل ہو گا۔رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں ہوا۔زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں چاند نظر نہیں آیا اور وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا۔ادھر رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کردی مراسلے کے مطابق محکمہ موسمیات چاند کے حوالے سے کوئی پیشگوئی میڈیا پر نہیں کرے گا اس سے ابہام پیدا ہوتے ہیں، پورے ملک سے شہادتیں جمع کرنے کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔
چاند

مزید :

صفحہ اول -