عمران خان نے شہبا زشریف کیخلا ف نیا کیس نکالا، اب نہیں بچیں گے،شیخ رشید

عمران خان نے شہبا زشریف کیخلا ف نیا کیس نکالا، اب نہیں بچیں گے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شہبا زشریف کے خلا ف نیا کیس نکالا ہے اب شہباز شریف نہیں بچ سکیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا، وزیراعظم عمران خان این آر او دینے کو غداری سمجھتے ہیں وہ وزارت عظمیٰ چھوڑ دیں گے لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں قوم کو پہلے ہی بتا چکا ہوں شہباز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور اسد قیصر نے وزیراعظم سے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین لگوانے کا غلط فیصلہ کروایا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان حکومت چھوڑ سکتے ہیں لیکن چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ میں نے عمران خان سے کہا ہے کہ ان لوگوں کوجانے دو لیکن عمران خان نہیں مانے اور کہا کہ قوم نے ہمیں ان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لینے کے لئے ووٹ دیا ہے میں این آر او دینا غداری سمجھتا ہوں۔
شیخ رشید

مزید :

صفحہ آخر -