سلمان شہباز لندن میں بار کے باہر شیشہ پیتے پکڑ ے گئے

سلمان شہباز لندن میں بار کے باہر شیشہ پیتے پکڑ ے گئے

  

لندن(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز لندن کی ایک بار کے باہر شیشہ پیتے ہوئے میڈیا کے نرغے میں آ گئے۔ صحافیوں نے سوا لوں کی بوچھاڑ کی تو سلمان شہباز نے وہاں سے خاموشی سے بھاگنے کو ترجیح دی۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے صاحبزادے لندن میں ایک بار کے باہر شیشہ پیتے ہوئے نکلے تو باہر صحافیوں نے سلمان شہباز کو دھر لیا اور سوالوں کی بوچھاڑ کر دی کہ آخر آپ لوگ پاکستان میں عدالتوں اور عوام کا سامنا کیوں نہیں کرتے، عوام آپ کے قرضوں کا مہنگائی کی صورت میں بوجھ اتار رہی ہے آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟ جس پر سلمان شہباز نے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے خاموشی سے وہاں سے بھاگنے کو ترجیح دی۔ سلمان شہباز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سلمان شہباز

مزید :

صفحہ اول -