45 ممالک پاکستانی سفیر وں سے محروم،فارن آفس سست روی کا شکار

45 ممالک پاکستانی سفیر وں سے محروم،فارن آفس سست روی کا شکار

  

اسلام آباد (آن لائن) وزارت خارجہ میں بھارت سمیت 45 ممالک میں سفیروں اور 10قونصل جنرل افسران کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔ ہم سفارتی ذرائع کے مطابق سپیشل سیکرٹری امتیاز علی کو جاپان، موجودہ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کو بنگلہ دیش اور ڈائریکٹر جنرل عطامنیم شاہد کو افریقہ میں تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان افسران کی تلاش کے باعث فیصلہ سست روی کا شکارہے۔نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی تعیناتی کے بعد رواں ہفتے سفیروں، قونصل جنرل کی تعیناتی اور وزارت خارجہ کے اند ر افسروں کے تبادلوں کا امکان ہے۔ موجودہ حکومت 9ماہ کے بعد بھی جاپان، فرینکفرٹ، بنگلہ دیش، نیویارک، بھارت سمیت 23 ممالک میں سفارت خانوں کے سربراہ تعینات نہیں کر سکی۔ چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو دو مرتبہ مدت ملازمت میں توسیع دی جاچکی ہے۔ ذرائع نے دعو ی کیا ہے کہ نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی تعیناتی کے بعد رواں ہفتے اس سلسلے میں اتفاق رائے کے بعد تعیناتیاں کی جائیں گی۔

سست روی

مزید :

صفحہ اول -