لاڑکانہ، ایڈز کے مریضوں میں اضافہ،تعداد 158 ہوگئی

لاڑکانہ، ایڈز کے مریضوں میں اضافہ،تعداد 158 ہوگئی

  

لاڑکانہ(خصوصی رپورٹ)لاڑکانہ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، ایچ آئی وی کے متاثرہ 29 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد ایڈزمیں مبتلا متاثرین کی تعداد 158 ہوگئی۔رتوڈیرو میں آٹھ دنوں میں 3940 افراد کی بلڈ اسکریننگ کی جاچکی ہے۔ کراچی سول اسپتال کی ٹیم رتوڈیرو پہنچ گئی جہاں متاثرہ بچوں کے مکمل ٹیسٹ کے ساتھ ایک ڈاکٹر کو علاج کی ٹریننگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں بھی اس سال ایچ آئی وی کے 43 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمیمن کے مطابق رواں سال ایچ آئی وی کیمزید 43 مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔مختلف دیہات میں 1200 افراد کی اسکریننگ کی گئی، سندھ بھر میں اسکریننگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ملک کے 23 بڑے شہروں میں ایڈز کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ڈائریکٹر نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق کراچی، لاڑکانہ، بنوں، جیکب آباد سمیت مختلف شہروں میں ایڈز تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -