جیکب آباد ، چار بچوں کی معذور  ماں کی گلا کٹی لاش برآمد

   جیکب آباد ، چار بچوں کی معذور  ماں کی گلا کٹی لاش برآمد

  

جیکب آباد(آن لائن) جیکب آباد کے قریب چار بچوں کی معذور ماں کی گلا کٹی لاش برآمد، ورثہ اور پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود قصبہ عودی میں چار بچوں کی ماں ٹانگوں سے معذور خاتون 35 سالہ صفوران زوجہ شاہنواز سرکی کی گھر سے گلہ کٹی لاش برآمد ہوئی اطلاع پر حدود کی پولیس نے پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جیکب آباد پہنچایا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کیا گیا، حدود کی پولیس کے بتایا ہے کہ خاتون نے پہلے بھی دو بار خودکشی کی کوشش کی تھی جس کو بچایا گیا تھا پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا، دوسری جانب ورثہ نے پولیس کو بتایا کہ ہے خاتون نے خود اپنے گلے پر تیز دھار چاقو سے وار کرکے خودکشی کرلی ہے، آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

ماں لاش

مزید :

علاقائی -