نرسنگ ایسوسی ایشن کا پولی کلینک ہسپتال کی آج سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ

نرسنگ ایسوسی ایشن کا پولی کلینک ہسپتال کی آج سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی عدم توجہ کے باعث مسائل بڑھنا شروع ہوگئے ،نرسنگ ایسوسی ایشن نے پولی کلینک ہسپتال کی (آج)پیر سے او پی ڈی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو ڈاریکٹر پولی کلینک شاہد حنیف بھی نرسنگ کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ،پمز اور نرم ہسپتال میں بھی نرسز نے احتجاج کی کال دیدی ،مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔نرسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق مطالبات منظور نہ ہوئے تو دھرنا دیا جائے گا۔ نرسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کے پاس کئی مرتبہ گئے لیکن مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق کوئی ناجائز مطالبہ نہیں صوبوں کی طرز پر مراعات دی جائیں ۔

نرسنگ فیصلہ

مزید :

علاقائی -